بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

مسجد نبوی ؐ ، ڈیڑھ سال بعد بچوں کے داخلے سے پابندی اٹھا لی گئی

رپورٹ کے مطابق 12 سے 18 سال کی عمر تک کے بچوں کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

کورونا وائرس کے پیش نظر مسجدِ نبویﷺ میں بچوں کے داخلے پر عائد پابندی کو ڈیڑھ سال بعد ختم کردیا گیا۔

مسجد نبویﷺ کے انتظامی امور کی ذمہ دار ایجنسی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ سعودی حکومت کی جانب سے ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے والے بچوں کو تقریباً ڈیڑھ سال بعد مسجد میں داخلے اور نماز ادا کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 12 سے 18 سال کی عمر تک کے بچوں کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

اس کے علاوہ کورونا کی دونوں خوراکیں لینے والے بچوں کو عمرہ کی ادائیگی کی بھی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی وزارت صحت نے 30 جون سے 12 سے 18 برس کی عمر کے بچوں کو ویکسین کی پہلی خوراک دینے کا آغاز کیا تھا۔

Back to top button