بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

خاتون پولیو ورکر پر شہری کا تشدد،مقدمہ درج

لاہورکے علاقے غازی آباد میں شہری نے لیڈی پولیو ورکر کو گھر میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق پولیو ورکر اقراء ماجد کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اس نے پولیو کے قطرے پلانے کے لیے ایک گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا تو ایک شخص باہر نکلا جو اسے اندر کھینچ کر لے گیا اور مارنا شروع کر دیا، اس دوران خاتون پولیو ورکر کے کپڑے بھی پھٹ گئے۔

اطلاع ملنے پولیس نے تشدد،کارسرکار میں مداخلت سمیت چوری اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

Back to top button