بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹوکیو اولمپکس، میڈل ٹیبل پر چین کی برتری برقرار

چینی ایتھلیٹس نے مزید3 گولڈ میڈلز جیت کر  طلائی تمغوں کی  تعداد 32 کرلی

ٹوکیو اولمپکس کے گیارہویں روز بھی چینی ایتھلیٹ 3 گولڈ میڈلز   جیت کر  تمغوں کی مجموعی دوڑ میں سب سے آگے رہے۔

چینی ایتھلیٹس نے مزید3 گولڈ میڈلز جیت کر  طلائی تمغوں کی  تعداد 32 کرلی۔

چین نےآرٹسٹک جمناسٹک کے مینز اور ویمنز ایونٹ میں طلائی تمغے جیتے جبکہ ڈائیونگ کے 3 میٹر مینز اسپرنگ بورڈ میں بھی سونےکا تمغہ اپنے سینے پر سجایا۔

چینی ایتھلیٹس نے مزید3 گولڈ میڈلز جیت کر تعداد 32 کرلی —فوٹو:اسکرین گریب
چینی ایتھلیٹس نے مزید3 گولڈ میڈلز جیت کر تعداد 32 کرلی —فوٹو:اسکرین گریب

امریکی ایتھلیٹس نے خواتین کی 800 میٹر دوڑ میں سونے کا تمغہ جیتا جبکہ خواتین کی فری اسٹائل ریسلنگ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا، امریکا 24 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

 میزبان جاپان کی ٹیم نے 11ویں روز2 طلائی تمغے جیت کر تیسری پوزیشن پر قبضہ برقرار رکھا۔

اس کے علاوہ برطانیہ نے 3 ،جرمنی ،نیوزی لینڈ اور برازیل نے2،2 طلائی تمغے جیتے ، جبکہ ناروے ،سوئیڈن ،پولینڈ  ،کیوبا ،ہنگری ،نیدر لینڈز ،اٹلی،ازبکستان بھی ایک ایک سونے کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے

Back to top button