بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

کورونا کے 3500 نئے کیسز،67جان کی بازی ہار گئے

24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1355 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 44 ہزار 375 ہوگئی ہے

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 67 افراد انتقال کر گئے اور 3500 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49 ہزار 798 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3582 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 67 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.19 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار 529 ہوگئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 43 ہزار 277 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1355 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 44 ہزار 375 ہوگئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 75373 ہے

Back to top button