بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

ترکی نے پاکستان،بنگلہ دیش،سری لنکا اور بھارتی باشندوں کیلئے سفری انتباہ جاری کردیا

ترکی میں ہوٹل قرنطینہ کے اخراجات بھی مسافروں کوخود برداشت کرنے  ہوں گے اور  حکومت کے منظور شدہ ہوٹل میں قرنطینہ کیلئے 200 یورو بھی ادا کرنے ہوں گے

ترکی نے پاکستان، افغانستان،بنگلادیش، سری لنکا اوربھارتی باشندوں کیلئے انتباہ جاری کیا ہے۔

ترک حکام کے مطابق نئی ٹریول پالیسی کے تحت غیرملکی مسافروں کو ترکی پہنچنےکے بعد 7 سے 10 روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

حکام نے بتایا کہ ترکی میں ہوٹل قرنطینہ کے اخراجات بھی مسافروں کوخود برداشت کرنے  ہوں گے اور  حکومت کے منظور شدہ ہوٹل میں قرنطینہ کیلئے 200 یورو بھی ادا کرنے ہوں گے۔

حکام نے بتایا کہ ساتویں روزپی سی آرٹیسٹ منفی آنے پرقرنطینہ کی پابندی ختم کردی جائے گی۔

مزید پڑھیے  رات بھر گولہ باری اور غزہ شہر میں مکانات پر بمباری سے مزید 24 فلسطینی شہید
Back to top button