بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور بحرین کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

شاہ محمود قریشی نے بحرین کے وزیرخارجہ ڈاکٹرعبدالطیف بن راشد الزیانی کے ساتھ الگ ملاقات کی


ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے دوسرے اجلاس میں خطاب کیا اور وزیر خارجہ نے پاک بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کو موثر اور فعال بنانے پر بات کی۔

ترجمان کے مطابق وزیرخارجہ نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے تجاویز پیش کیں اور پاک بحرین سرمایہ کاری پردونوں ملکوں کے وزراءخارجہ نےمفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے۔

وزیرخارجہ نے منامہ میں بحرین کے نائب وزیراعظم شیخ محمد بن مبارک الخلیفہ سے ملاقات کی جبکہ وزیرخارجہ نے بحرین کے وزیرخارجہ ڈاکٹرعبدالطیف بن راشد الزیانی کے ساتھ الگ ملاقات کی۔

بحرین کے وزیرخارجہ ڈاکٹرعبدالطیف بن راشد نے وزیرخارجہ اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

Back to top button