بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

آزاد جموں و کشمیر انتخابات،تحریک انصاف نے میدان مار لیا

اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف 25 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ پیپلز پارٹی کا دوسرا نمبر ہے

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے سادہ اکثریت حاصل کر لی جس کے بعد وہ باآسانی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کیلئے ہونے والی پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف 25 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ پیپلز پارٹی کا دوسرا نمبر ہے۔

آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ محمد فاروق حیدر کو بھی  ایل اے 33 مظفر آباد میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تحریک انصاف کے امیدوار دیوان علی خان نے انہیں 26 ہزار 474 ووٹ کے کر کامیابی حاصل کی۔

Back to top button