بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مسلم لیگ(ن) کے رہنما عطا تارڑ گوجرانوالہ میں گرفتار

عطاء تارڑ علی پور چٹھہ تھانے کے باہر گرفتار ن لیگی کارکنوں کی رہائی کے لیے احتجاج کر رہے تھے

مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاء تارڑ کو گوجرانوالہ میں گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق گرفتارکارکنوں کی رہائی کے لیے گئے عطاء تارڑ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، انہیں گوجرانوالہ کے علاقے علی پورچٹھہ میں گرفتار کیا گیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فسطائیت سے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کو خوفزدہ نہیں کیاجاسکتا،عطاء تارڑ اور دیگر گرفتار پارٹی کارکنان کو فوری رہا کیاجائے۔

خیال رہے کہ  عطاء تارڑ علی پور چٹھہ تھانے کے باہر گرفتار ن لیگی کارکنوں کی رہائی کے لیے احتجاج کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق عطاء تارڑ کے خلاف تھانہ علی پور چٹھہ میں مقدمہ درج  کیا گیا ہے جس میں  تھانے پرحملے، پولیس اہلکاروں کی وردی پھاڑنے اور دھمکیاں دینے کی دفعات شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں 4 نامزد اور 20 نامعلوم ملزمان شامل ہیں،عطاء تارڑ سمیت چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Back to top button