بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سکیورٹی فورسزکا آپریشن، فائرنگ تبادلے میں دو جوان شہید

آپریشن میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن باسط اور سپاہی حضرت بلال شہید ہو گئے


خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرضلع کرم کے علاقے زیوا میں آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن باسط اور سپاہی حضرت بلال شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کیپٹن باسط کا تعلق ہری پور اور شہید سپاہی حضرت بلال اورکزئی کا رہائشی تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔

Back to top button