بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

این سی او سی کا بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بڑھانے کا فیصلہ

فلائٹس آپریشن بڑھنے سے روزانہ 2500 سے 3 ہزار لوگ پاکستان آسکیں گے

این سی اوسی نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بڑھا کر50 فیصد کرنے کا اعلان کردیا، فلائٹ آپریشن بڑھانے کا فیصلہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کیلئے کیا گیا، فلائٹس آپریشن بڑھنے سے یومیہ 3 ہزار لوگ پاکستان آسکیں گے، فلائٹ آپریشن بڑھانے کے فیصلے کا اطلاق 15جولائی سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ویکسین کی 2 کروڑ خوراکیں لگانے کا سنگ میل عبور کرلیا ہے، گزشتہ روز 5 لاکھ 25 ہزار سے زائد ویکسین کی خوراکیں ایک دن میں لگائی گئیں،یکم جولائی سے اب تک 40 لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں،اسی طرح مجموعی طور پر اب تک 2 کروڑ لوگ ویکسی نیشن کروا چکے ہیں۔

این سی اوسی نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بڑھا کر50 فیصد کرنے کا اعلان کردیا، فلائٹ آپریشن بڑھانے کا فیصلہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کیلئے کیا گیا ہے، فلائٹس آپریشن بڑھنے سے روزانہ 2500 سے 3 ہزار لوگ پاکستان آسکیں گے، اس حوالے سے تمام ایئرپورٹس اور متعلقہ اداروں کو اضافی انتظامات کی ہدایت کردی ہے۔فلائٹ آپریشن بڑھانے کے فیصلے کا اطلاق 15 جولائی سے ہوگا۔

اسی طرح این سی اوسی نے یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی شرط لازمی قرار دے دی ہے، عید تعطیلات کے دوران سیاحتی مقامات کے تمام راستوں پر سخت چیکنگ کی جائے گی، تمام سیاحتی مقامات پرجانے والوں کیلئے ویکسی نیشن لازمی ہوگی۔کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے فوج سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایس اوپیز پر سخت عملدرآمد کیلئے 9 سے 18 جولائی تک نفاذ کیا جائے گا، مختلف علاقوں میں ہیٹ میپس کی مدد سے اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے، کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ملتان ،اسلام آباد ، پشاور، گوجرانوالہ میں انتظامیہ نے کریک ڈاؤن کیا۔

خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلوں کو سیل کردیا گیا، ہوٹلوں میں سٹاف، ویٹرزکی موجودگی کا سخت نوٹس لیا گیا۔ مزید برآں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کابینہ کو بتایا گیا ہے کہ کابینہ کو بتایا گیا کہ گزشتہ روز 5 لاکھ 25 ہزار ویکسین کی خوراکیں ایک دن میں لگائی گئیں، اب تک 2 کروڑ لوگ ویکسی نیشن کروا چکے ہیں، کل این سی اوسی جامع رپورٹ شیئر کرے گی، کورونا کی موجودہ صورتحال کراچی ، خیبرپختونخواہ میں کیسز بڑھے ہیں، پنجاب میں صورتحال کنٹرول میں ہے، ضرورت ہے ایس اوپیز کے اوپر مزید غور کریں ۔

انہوں نے کہا کہ این سی اوسی کی خواہش تھی کہ عیدالضحیٰ کی 5 دن کی چھٹیاں ہوں لیکن وفاقی کابینہ نے تین چھٹیوں کی منظوری دی ہے، عیدالااضحیٰ پر 20، 21 اور 22 جولائی تک تین دن کی چھٹیاں کی جائیں گے۔ کابینہ نے زور دیا کہ ایس اوپیز پر عمل اور ویکسی نیشن لگوائیں۔

Back to top button