بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

اٹلی کی ٹیم انگلینڈ کو شکست دیکر یورو کپ کی چیمپئن بن گئی

اٹلی اور انگلینڈ کی ٹیم کے مابین ویمبلی اسٹیڈیم میں سخت مقابلہ اور پنالٹی شوٹس پر میچ کا فیصلہ ہوا جس کے بعد اٹلی نے دوسری مرتبہ یوئیفا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا


یورو کپ 2018 کے لیے کوالیفائی نہ کرنے والی اٹلی کی ٹیم انگلینڈ کو شکست دے کر یورو کپ کی چیمپیئن بن گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی اور انگلینڈ کی ٹیم کے مابین ویمبلی اسٹیڈیم میں سخت مقابلہ اور پنالٹی شوٹس پر میچ کا فیصلہ ہوا جس کے بعد اٹلی نے دوسری مرتبہ یوئیفا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

مزیدپڑھیں: یورو کپ 2020: انگلینڈ 55 سال بعد کسی عالمی ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

انگلینڈ نے سیمی فائنل میں اضافی وقت کے دوران ڈینمارک کو ایک کے مقابلے میں 2 گولز سے شکست دے کر فائنل میں انٹری دی تھی۔

کھیل کے آغاز کے دوسرے منٹ میں ہی انگلینڈ نے گول کرکے نفسیاتی برتری حاصل کی لیکن اٹلی کی جانب سے دوسرے ہاف کے 67 ویں منٹ میں بنوکی نے گول کرکے برابر کردیا۔

دونوں ٹیموں کے مابین جارحانہ مقابلہ رہا اور پہلے 90 منٹ میں ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد اضافی وقت میں بھی کوئی ایک ٹیم دوسری ٹیم پر برتری حاصل نہیں کرسکی تو معاملہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر پہنچ گیا۔

پنالٹی شوٹ میں اٹلی نے انگلینڈ کو شکست دے کر فٹبال کی یورپی چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔

اگر میچ کے ابتدائی مرحلے کی بات کی جائے تو دونوں ٹیمیوں کی جانب سے انتہائی تیزی دکھائی گئی لیکن انگلینڈ کے لوک شا نے دو منٹ کے اندر اندر پہلا گول کردیا مگر اٹلی کے لیونارڈو بونیوچی نے میچ کے 67 منٹ میں گول کرکے میچ برابر کر کے ٹیم کو دباؤ سے نکال لیا۔

جیت کے بعد تقریب کے دوران اٹلی کے لیونارڈو بونیوچی نے کیمرے میں دیکھتے ہوئے کہا مخاطب ’یہ روم آرہا ہے۔ یہ روم آرہا ہے‘ دراصل انہوں نے انگلینڈ کی ٹیم کے ترانے کے مشہور گیت’یہ گھر آرہا ہے‘ کا مذاق اڑایا تھا۔

جیت کا جشن منانے کے لیے اٹلی کے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

Back to top button