بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

بلوچستان میں کورونا کے پھیلائو کی شرح میں اضافہ ریکارڈ

صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 8 اعشاریہ 3 سے بڑھ کر 9 اعشاریہ 3 فیصد ہو گئی

بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 8 اعشاریہ 3 سے بڑھ کر 9 اعشاریہ 3 فیصد ہو گئی ۔

کوئٹہ میں کورونا کیسز کی شرح 6 فیصد سے بڑھ کر 8 فیصد ہو گئی، 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے 7 ا ضلاع سے کورونا کے 98 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ہفتے کو صوبے کے 8 اضلاع میں 1 ہزار 39 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے جن کے نتیجے میں 98 مثبت کیسز سامنے آئے۔

سب سے زیادہ 79 مثبت کیسز ضلع کوئٹہ میں سامنے آئے ہیں، جبکہ 11 کیسز ضلع کیچ سے اور آواران سے 4 کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے کے 25 اضلاع میں کورونا وائرس کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔

چوتھی کورونا لہر سر اٹھانے لگی؟ کیسز کی شرح 4 فیصد سے اوپر

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بلوچستان میں 27 ہزار 961 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 317 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

Back to top button