بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

قومی کرکٹ ٹیم کی ڈربی میں دوسرے روز بھی بھرپور ٹریننگ

ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں نے پہلی بار آؤٹ ڈور ٹریننگ سیشن میں مختلف گروپس میں بیٹنگ ، باؤلنگ ، فیلڈنگ اور فیزیکل ڈرلز کیں

قومی کرکٹ ٹیم کا دوسرے روز ڈربی میں بھرپور ٹریننگ سیشن ۔ دورہ انگلینڈ پر موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کا خراب موسم میں بھی ٹریننگ سیشن جاری رہا ۔ صبح نو بجے شروع ہونے والے ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں نے پہلی بار آؤٹ ڈور ٹریننگ سیشن میں مختلف گروپس میں بیٹنگ ، باؤلنگ ، فیلڈنگ اور فیزیکل ڈرلز کیں۔ٹریننگ سیشن کے وقت ڈربی میں آسمان پر بادل چھائے رہے۔

ڈربی میں خراب موسم کے باعث گزشتہ روز قومی ٹیم نے ان ڈور پریکٹس کی تھی ۔ ٹریننگ سیشن کے دوران کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف ہونے والی ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی سیریز کے لئے پُر جوش دکھائی دئیے۔ یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کو انگلش موسم کے مطابق ڈھالنے کے لئے روزانہ پر بنیاد کر پریکٹس سیشن کئے جائیں گے ۔

اشتہار
Back to top button