بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستانی ویمنز کو پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ ویمنز کے ہاتھوں شکست

انگلینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں 37 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔یہ سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میزبان ٹیم نے تین صفر سے جیتی تھی۔جمعرات کے روز کھیلے گئے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کرانگلینڈ کو بیٹنگ دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز اسکور کیے۔جواب میں پاکستان ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر206 رنز بناپائی۔

انگلینڈ کی اننگز میں ایلس کیپسی 44 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ ایمی جونز نے 37 رنز اسکور کیے۔ان دونوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 67 رنز کا اضافہ کیا۔ پاکستانی بولرز نے آخری پانچ وکٹیں 58 رنز کے اضافے پر حاصل کیں۔کپتان ندا ڈار سب سے کامیاب بولر رہیں ۔ انہوں نے 56 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

عالیہ ریاض۔ نشرہ سندھو اور ام ہانی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان کی اننگز میں منیبہ علی 34 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔صدف شمس نے 28 ندا ڈار نے 26 رنز اور نجیہہ علوی نے 26 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔سوفی ایکلسٹن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل 26 مئی کو ٹاؤنٹن میں کھیلا جائے گا۔

مختصر اسکور ۔
انگلینڈ 243 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ ( 50 اوورز )۔ ایلس کیپسی 44 ۔ندا ڈار 56 / 3 وکٹ۔
پاکستان 206 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ ( 50 اوورز ) منیبہ علی 34۔ سوفی ایکلسٹن 26 / 3 وکٹ۔
نتیجہ : انگلینڈ نے 37 رنز سے جیتا۔

مزید پڑھیے  انگلینڈ نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر ڈالا
Back to top button