بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

جرمنی نے برطانوی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی

جرمنی نے برطانیہ میں انڈین قسم کے وائرس کے پھیلا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے برطانوی شہریوں کے جرمنی سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی سطح پر اس وقت دنیا میں کورونا وائرس سے 34 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کل متاثرین کی تعداد 16 کروڑ سے بڑھ چکی ہے۔سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں کووڈ 19 کے تقریبا تین کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ متاثرین ہیں

جبکہ پانچ لاکھ 89 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔انڈیا کورونا کے پھیلا کا نیا مرکز بن چکا ہے اور یہاں دو کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور دو لاکھ 91 ہزار سے زائد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

Back to top button