بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

لاہور سے بھارتی جاسوس گرفتار

صوبائی دارالحکومت لاہور سے بھارتی جاسوس کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ندیم جن مند کو گرفتار کیا تو اس نے دوران تفتیش بھارتی رہائشی ہونے کا انکشاف کیا۔ مبینہ جاسوس بارڈرکراس کرکے پہلے احمد پورشرقیہ پہنچا اور پھر گذشتہ شب لاہورپہنچا۔ پولیس کے مطابق مبینہ جاسوس ندیم سے 3 بھارتی اخبارات، ماچس اورکپڑے برآمد کر لیے گئے۔

پولیس نے مبینہ جاسوس سے برآمد ہونے والی چیزوں کی تصاویر بھی جاری کیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جاسوسی کرنے آیا یا کچھ اور؟ اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ علاوہ ازیں ندیم جن مند زبان سے طوطلا اورمشکوک بھی ہے۔پاکستان سے مبینہ طور پر بھارتی جاسوس کی گرفتاری ایک سوالیہ نشان ہے۔

رواں برس جنوری میں بھی پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔ بھارتی جاسوس ڈرون 500 میٹر تک پاکستانی حدود میں گھس آیا تھا جس کے بعد پاک فوج نے بروقت کاروائی کر کے ڈرون مار گرایا تھا ۔ بھارت کسی طور پاکستان کی جاسوسی کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ یاد رہے کہ قبل ازیں پاکستان نے ایک بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو بھی گرفتار کیا تھا۔
پاکستان نے مارچ 2016 میں کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کی خبر کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شئیر کی جس میں کلبھوشن یادیو نے بھارت کے لیے جاسوسی کا اعتراف کیا اور کہا کہ میں بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر ہوں اور بلوچستان میں میری آمد کا مقصد ان بلوچ علیحدگی پسندوں سے ملاقات تھی جنھیں انڈیا امداد مہیا کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button