بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

پاکستان کی اپنی کورونا ویکسین کی آئندہ ہفتے دستیابی متوقع

سنگل ڈوز ویکسین کین سائنو کی فارمولیشن اور پیکنگ قومی ادارہ صحت میں جاری ہے

پاکستان میں فارمولیٹ اور پیک کی جانے والی ویکسین کی آئندہ ہفتے عوام کو دستیابی متوقع ہے۔حکام این آئی ایچ کے مطابق سنگل ڈوز ویکسین کین سائنو کی فارمولیشن اور پیکنگ قومی ادارہ صحت میں جاری ہے، ویکسین کی عالمی معیار کے مطابق ٹیسٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔

حکام کے مطابق آئندہ ہفتیتک این آئی ایچ ایک لاکھ سے زائد کورونا ویکسین کی خوراکیں تیار کر لے گا۔ویکیسن کی فارمولیشن پر کام 6 مئی کو شروع کیا گیا، کین سائنو کی ایک لاکھ 20 ہزار خوراکوں کا خام مال 4 اور 5 مئی کی درمیانی شب پاکستان پہنچا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کین سائنو ویکسین کی ایک لاکھ کیقریب مزیدخوراکوں کا مال آئندہ ماہ تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

اشتہار
Back to top button