بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کراچی میں اومی کرون،دو علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون

کراچی میں کورونا وائرس کے خطرناک ویرینٹ اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت نے شہر قائد کے دو علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا۔

کورونا کی جنوبی افریقی قسم اومی کرون کے پہلے مریض کی تصدیق کے بعد کراچی کے علاقے سولجر بازار اور  رحیم اپارٹمنٹ کے اطراف میں مائيکر و لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق اومی کرون سے متاثر خاتون کے رہائشی علاقے میں مائيکر و لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ادارہ صحت نے گزشتہ روز  پاکستان میں ‏اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق کی تھی جب کہ گزشتہ ہفتے اومی کرون کے پہلے کیس کا شبہ ہوا تھا۔

مشتبہ کیس کے نمونے این آئی ایچ کو بھیجے گئے تھے جہاں جنیوم سیکونیسک کے ذریعے وائرس کی شناخت اومی کرون کی ہوئی۔

Back to top button