بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سیلفی لینے کے شوق نے 7 افراد کی جان لے لی

20 سیاح کشتی کے ایک جانب جمع ہو کر سیلفی لے رہے تھے جس کی وجہ سے کشتی توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹ گئی

انڈونیشیا میں سیلفی لینے کی کوشش کے دوران کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔انڈونیشیا کے جاوا جزیرے میں 20 سیاح کشتی کے ایک جانب جمع ہو کر سیلفی لے رہے تھے جس کی وجہ سے کشتی توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹ گئی۔

ریسکیو اداروں کے غوطہ خوروں نے 11 افراد کو بحفاظت نکال لیا جب کہ 7 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ 2 افراد لاپتہ ہیں۔واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

Back to top button