بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

آتش فشاں پھٹنے سے لاوے کی زد میں آکر 11 کوہ پیما ہلاک

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے لاوے کی زد میں آکر  11 مقامی کوہ پیما ہلاک اور 12 لاپتہ ہوگئے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتوار کو انڈونیشیا کے مغربی جزیرے سماٹرا میں پہاڑ ماراپی میں9،485 فٹ بلند آتش فشاں پھٹ گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے آتش فشاں پھنٹے والے پہاڑ پر اس وقت 75 مقامی کوہ پیما بھی موجود تھے، پیر کو ان میں سے 11افراد مردہ پائے گئے جبکہ واقعہ کے بعد ریسکیو آپریشن میں اس علاقے سے 52 کوہ پیماؤں کو بچالیا گیا، 12 اب بھی لاپتہ ہیں۔

ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ زندہ بچائے گئے کئی افراد جھلس گر زخمی ہیں جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے ۔رپورٹ کے مطابق ماراپی سماٹرا پر سب سے زیادہ فعال آتش فشاں میں سے ایک ہے اور کچھ عرصے کے بعد یہ پھٹتا رہتا ہے۔

خیال رہے کہ اپریل 1979 میں اس مقام پر آتش فشاں پھٹنے سے 60 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس سال بھی جنوری اور فروری کے درمیان ماراپی پہاڑ میں آتش فشاں پھٹا تھا۔

مزید پڑھیے  انڈونیشیا نے اپنی پہلی سرکاری انٹرنیٹ سیٹلائٹ لانچ کردی
Back to top button