بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کورونا وائرس کے باعث فلپائن نے بھی پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کردیں

فلپائن نے 2 روز پہلے بھارت سے آنے والوں پر بھی پابندی کا اعلان کیا تھا

فلپائن نے پاکستان، بنگلادیش، سری لنکا اور نیپال سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کردی۔اطلاعات کے مطابق مذکورہ ممالک پر سفری پابندی کورونا وائرس کی بھارتی قِسم کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لگائی گئی ہے۔

پابندی کا اطلاق 7 مئی سے 14 مئی تک ہوگا۔ خیال رہے کہ فلپائن نے 2 روز پہلے بھارت سے آنے والوں پر بھی پابندی کا اعلان کیا تھا۔

Back to top button