بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

ٹرمپ کے فیس بک، انسٹا گرام اکائونٹس پر پابندی برقرار

20 رکنی بورڈ نے قرار دیا کہ ٹرمپ کے تبصرے نے پرتشدد ماحول کا سنگین خطرہ پیدا کیا جو کسی بھی طرح سے ٹھیک نہیں تھا۔

سماجی رابطے کے سائٹ فیس بک کے نگراں بورڈ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کے استعمال پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔رواں سال 6 جنوری کو کیپٹل ہل پر حملے کے بعد فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس بند کردیے تھے۔

ٹرمپ کا فیس بک اکاؤنٹ پہلے کیپٹل ہل پر دھاوا بولنے کی حمایت میں تبصرے پر 24 گھنٹے کیلئے بلاک کیا گیا تھا تاہم بعد میں یہ اکاؤنٹ غیرمعینہ مدت تک کیلئے بند کردیا گیا تھا۔اب فیس بک کے نگراں بور نے بھی سابق امریکی صدر کے فیس بک اورا نسٹاگرام اکاؤنٹ کو بند رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

20 رکنی بورڈ نے قرار دیا کہ ٹرمپ کے تبصرے نے پرتشدد ماحول کا سنگین خطرہ پیدا کیا جو کسی بھی طرح سے ٹھیک نہیں تھا۔

خیال رہے کہ 6 جنوری کو اُس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کیپیٹل ہل (امریکی ایوان نمائندگان) پر دھاوا بول دیا تھا اور سیکیورٹی حصار توڑتے ہوئے عمارت کے اندر داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی تھی۔

Back to top button