بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بے حد تشویش ہے،شاہ محمود قریشی

کشمیریوں کو ادویات، ویکسین اور اسپتالوں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ ایک مرتبہ پھر بھارت کو انسانی ہمدردی کے تحت مدد کی پیش کش کی ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں کشمیر کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تمام جماعتوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بے حد تشویش ہے،کشمیریوں کو ادویات، ویکسین اور اسپتالوں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پر تمام جماعتوں نے متفقہ قرارداد منظور کی ہے۔ شاہ محمود قریشی کاکہناہےکہ ایک مرتبہ پھر بھارت کو انسانی ہمدردی کے تحت مدد کی پیش کش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وبا کی تیسری لہر بہت شدت اختیار کر رہی ہے، وزیر اعظم کی ترقی پذیر ممالک کے لیے ‘ڈیٹ ریلیف’ کی تجویز کا مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔

Back to top button