بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عثمان بزدار کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ سماعت کرے گا

اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دینے سے متعلق معاملے میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کےخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی گئی۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے خلاف درخواست بھی 4 مئی کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے 2015 میں اردو کو بطور سرکاری زبان رائج کرنے کا حکم دیا تھا

Back to top button