بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

این اے 249 میں کامیابی، بلاول کراچی والوں کے مشکور

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل کی کامیابی کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آنے کے بعد تیر کی ایک تصویر شیئر کی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے ساتھ لکھا کہ ’شکریہ کراچی‘، ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ ’این اے 249‘ کا بھی استعمال کیا۔واضح رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 249 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل جیت چکے ہیں۔

حلقے کے 276 پولنگ اسٹیشنز کے تمام غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل 16ہزار 156 ووٹ لے کر پہلے جبکہ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 15ہزار 473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

Back to top button