بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سمیت پوری کابینہ کی تنخواہ بند کرنے کا حکم

عدالت نے مارکیٹ کمیٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن جاری نہ کرنے سے متعلق کیس میں حکم دیا

سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سمیت پوری کابینہ کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں مارکیٹ کمیٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن جاری نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت کے دوران ملازمین کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عدالت کے بار بار احکامات کے باوجود ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن نہیں دی جا رہی۔

عدالت نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سمیت پوری کابینہ کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مارکیٹ کمیٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن جاری نہ کرنے سے متعلق کیس میں حکم دیا۔عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ سیکرٹری ایگریکلچر اور سیکرٹری فنانس کی تنخواہ بھی بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایڈمیشن ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے مزید مہلت مانگ لی جس پر عدالت نے عدالتی احکامات پر عمل نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار بھی کیا۔اپنے ریمارکس میں فاضل جج نے کہا کہ جب تک ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن نہیں دی جائے گی کابینہ کو بھی تنخواہ نہیں ملے گی۔عدالت نے کیس کی سماعت 11 مئی تک ملتوی کر دیا۔

Back to top button