بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے زمبابوے کی ٹیم کا اعلان، شین ولیمزقیادت کرینگے

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے زمبابوے کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 23،21 اور 25 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔

زمبابوبے کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں برینڈن ٹیلر اور کریگ ایرون کی واپسی ہوئی ہے،شین ولیمز زمبابوے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان ٹیم سیریز کھیلنے کے لیے آج ہی جنوبی افریقا سے زمبابوے پہنچی ہے۔

Back to top button