بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان میں آج جمعہ کا دن ‘یومِ توبہ و استغفار’ کے طور پر منایا جائے گا

دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا سے نجات کے لیے پاکستان میں آج جمعہ کا دن ‘یومِ توبہ و استغفار’ کے طور پر منایا جائے گا۔

وزارت مذہبی امور نے صدر مملکت کی ہدایت پر یومِ توبہ و استغفار کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق یومِ توبہ و استغفار منانے کا مقصد دعا و استغفار کے ذریعے کورونا وبا سے نجات حاصل کرنا ہے۔

پاکستان میں کورونا سے مزید 110 افراد انتقال کر گئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کورونا سے نجات کے لیے اس جمعہ نماز استغفار ادا کریں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے باعث اب تک 15982 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 7 لاکھ 45182 افراد عالمی وبا سے متاثر بھی ہو چکے ہیں۔

Back to top button