بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کو سیریز میں 1-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے پہلا اور تیسرا جب کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے دوسرا ٹی 20 میچ جیتا تھا۔آخری ٹی 20 میچ کے لیے پاکستان کی جانب سے ایک دو تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں، آصف علی کی جگہ لیگ سپن باؤلر عثمان قادر کو شامل کئیے جانے کا امکان ہے۔

چوتھے ٹی 20 میچ کے بعد پاکستان کو دورہ جنوبی افریقہ ختم ہوجائے گا جس کے بعد پاکستانی ٹیم زمبابوے کے دورے پر جائے گی ۔پاکستان کی زمبابوے کے ساتھ ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز شیڈول ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20میچ 21 اپریل کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔

Back to top button