بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

عمر اکمل کی بڑی درخواست پاکستان کرکٹ بورڈ نے مسترد کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹر عمر اکمل کی قسطوں میں جرمانہ ادا کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ 30 سالہ عمر اکمل نے 26 فروری کو کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے عائد کردہ 42 لاکھ 50 ہزار روپے کا جرمانہ ادا کرنا ہے۔ عمر اکمل نے پی سی بی کو بتایا کہ مالی مشکلات کی وجہ سے وہ ایک ساتھ مکمل جرمانہ ادا نہیں کرسکتے ہیں ۔

عمر اکمل کے فراہم کردہ شواہد کا جائزہ لینے کے بعد پی سی بی نے ان کی درخواست مسترد کردی۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز 42 لاکھ 50 ہزار روپے کا جرمانہ یکمشت ادا کرنے کے بعد ہی پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت بحالی پروگرام کا حصہ بن سکیں گے۔ یاد رکھیں کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کی 18 ماہ کی پابندی کو کم کرکے 12 ماہ کردیا ہے۔پی ایس ایل 5 سے قبل پی سی بی کی جانب سے مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے کے بعد عمر اکمل کو معطل کردیا گیا تھا۔

Back to top button