بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کی ایف آئی اے میں پیشی

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے طلب کرنے پر جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین ایف آئی اے میں پیش ہوگئے۔

جیونیوز کے مطابق ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور علی ترین کو شیئر ہولڈرز کے ساتھ مبینہ فراڈ کے کیس میں طلب کیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ ایف آئی اے نے علی ترین کو صبح ساڑھے 10 بجے طلب کیا تھا اور جہانگیر ترین کو سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے جب کہ دونوں کو مطلوبہ ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق علی ترین وکلا ٹیم کے ہمراہ ایف آئی اے آفس پہنچے جہاں ایف آئی اے کی ٹیم ان سے تفتیش کررہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ جہانگیر ترین اور علی ترین کی طلبی پر ایف آئی اے نے سائلین کا داخلہ بند کردیا ہے اور ایف آئی اے دفتر کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کرکے سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

Back to top button