بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا منفی دن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سرمایہ کاری کا منفی دن رہا، ہنڈریڈ انڈیکس میں 451 پوائنٹس کی کمی۔اسٹاک مارکیٹ کا بینچ مارک 100 انڈیکس 451 پوائنٹس کم ہو کر 43 ہزار 953 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 816 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی کم ترین سطح 43751 رہی۔اسٹاک بازار میں آج 37 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 20 ارب روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 64 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 771 ارب روپے ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیے  اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس  آج 290 پوائنٹس کم ہوکر 45 ہزار 652 پر بند
Back to top button