بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم عمران خان سے روس کے وزیرخارجہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے ملاقات کی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے اوربین الاقوامی معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا ، اس دوران وزیراعظم عمرا ن خان نے افغانستان تنازع کے سیاسی حل پرزور دیا ، وزیراعظم کی طرف سے افغان امن عمل کے فروغ میں رو س کی کوششوں کی تعریف کی گئی ، جب کہ وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں روسی صدر سے ملاقات کا ذکر بھی کیا اور وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت کا پیغام بھی بھیجا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان روس سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ، پاک روس تعلقات پاکستانی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں وزیراعظم عمران خا ن نے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل پر پاکستان کا موقف پیش کیا ، جب کہ وزیراعظم کا تجارت ، توانائی ، سلامتی اور دفاع کے شعبوں میں پاک روس تعلقات پراظہار اطمینان کیا ، وزیراعظم نے نارتھ ساوَتھ گیس پائپ لائن پراجیکٹ پر جلد کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطیٰ ، خلیجی ممالک سمیت خطے کی مجموعی صورتحال کے علاہ عالمی وباء کورونا سے معاشی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیراعظم کی روس کو سپوٹنک ویکسین بنانے پر مبارک باد بھی دی ، وزیراعظم عمران خان نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان روس سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ، پاک روس تعلقات پاکستانی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیے  دہشتگردوں کا سکیورٹی فورسز پر حملہ،2جوان شہید
Back to top button