بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق شاہین ون اے بیلسٹک میزائل 900 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ تجربے کا مقصد میزائل کے مختلف ڈیزائن اور تیکنیکی پیرا میٹرز کو جانچنا تھا۔

شاہین ون اے میں جدید نیوی گیشن سسٹم لگایا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا، چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر، کمانڈر آرمی سٹریٹجک فورس لیفٹیننٹ جنرل محمد علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی ،وزیراعظم عمران خان اور ڈی جی سٹریٹجک پلانز ڈویژن نے کامیاب تجربے پر انجینئرز اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔

Back to top button