بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

غیر ملکی ایئر لائنز کو پاکستان آنے کی اجازت مل گئی

غیرملکی ایئر لائنز کی پروازوں کو پاکستانی ہوائی اڈوں پر لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے ۔ پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے باقاعدہ اجازت نامہ جاری کردیا گیا ۔ تاہم ان ایئر لائنز کو پاکستانی ایئر پورٹس پر خاص قواعد و ضوابط پر عمل کرنا ہوگا ۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (PIA) اور غیرملکی ایئر لائنز کو گوادر اور تربت کے علاوہ پاکستان کے تمام انٹرنیشنل ایئر پورٹس سے فلائٹس آپریٹ کرنے کی اجازت ہوگی ۔ یہ اجازت آج رات 12 بجے سے 30 جون تک برقرار رہے گی ۔ اس دوران مسافروں کے درمیان سماجی فاصلوں پر سختی سے عمل کیا جائے گا ۔ پاکستانی ایئرپورٹس پر لینڈنگ کرنے والے غیرملکی طیاروں کے عملے کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی

Web desk

Leave a Reply

Back to top button