بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

اگر آپ سچ بولتے ہیں تو آپ کو دیوانہ سمجھا جاتا ہے : یونس خان

پاکستان کے سابق کپتان اور عظیم بلے باز یونس خان کا کہنا ہے کہ
آپ کو زندگی میں اکثر ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جہاں اگر آپ سچ بولتے ہیں تو آپ کو دیوانہ سمجھا جاتا ہے ۔ یونس خان کا کہنا ہے کہ انھیں کپتانی سے ہٹایا گیا کیونکہ ان کی غلطی یہ تھی کہ انھوں نے کھلاڑیوں کے ایک گروپ کی نشاندہی کی تھی جو پاکستان کے لئے اتنی محنت نہیں کر رہا تھا جتنی ان سب کو محنت کی ضرورت تھی ۔

یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے لئے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے ۔ پاکستان نے یونس خان کی قیادت میں 2009ء میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فتح حاصل کی ۔ تاہم حیران کن بات یہ ہے کہ پاکستان کو یہ تاریخی فتح دلانے والے کپتان کو محض چند ماہ بعد ہی کپتانی سے ہٹا دیا گیا ۔ بعد میں یہ انکشاف ہوا کہ کچھ کھلاڑیوں کے ساتھ یونس خان کے قیادت کے حوالے سے اختلافات تھے ۔

اپنی کپتانی کے مختصر دورانیے کے حوالے سے یونس خان کا کہنا ہے کہ ان کے کپتانی سے محروم ہونے کی وجہ ان کی ایمانداری ہے ۔ یونس خان نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیم میں کھلاڑیوں کا ایک گروپ موجود تھا جو اتنا پرعزم نہیں تھا جتنا کہ کپتان کی حیثیت سے وہ چاہتے تھے ۔

یونس خان کہتے ہیں کہ انھیں اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جس میں آپ سچ بولیں تو آپ کو دیوانہ سمجھا جاتا ہے ۔ یونس خان کا کہنا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ غلط نہیں تھے کیونکہ انھوں نے اپنے والد سے سبق سیکھا تھا کہ زندگی میں ہمیشہ سچ بولنا اور ہمیشہ عاجزی اختیار کرنا ۔

یونس خان نے 118 ٹیسٹ میچز میں 10099 رنز بنائے ۔ ٹیسٹ میچز میں یونس خان کی ایوریج 52.05 ہے ۔ ٹیسٹ میچز میں انھوں نے 34 سنچریاں اور 33 نصف سنچریاں اسکور کیں ۔ یونس خان نے 265 ون ڈے انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے اور 7249 رنز بنائے

Leave a Reply

Back to top button