بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عیدالفطر کے پُر مسرت موقع پرنیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے تحائف تقسیم

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی موٹروے پولیس موٹروے زون اشفاق احمد کی خصو صی ہدایت پر عید کے پُر مسرت موقع پر موٹروے استعمال کرنے والوں میں تحائف تقسیم کئے گئے۔ یہ تحائف موٹروے کے تمام اہم ٹَول پلازوں اور سروس ایریاز میں تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی موٹرویز کا پیغام تھا کہ موٹروے پر سفر کرنے والوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس ضمن میں موٹروے پولیس نے عید کے موقع پر خصوصی اقدامات کئے، تاکہ کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

جہاں موٹروے پولیس اپنی بھر پور صلاحیتوں کو برو ئے کار لا کرعوام کا سفر محفو ظ بنانے کے لیے کوشاں ہے وہی عوام کا بھی بھر پور کر دار ہے۔ جیساکہ موٹروے پر گاڑی چلانے والوں کو چاہئے سفر کرتے وقت ہمیشہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں، سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں، اوور سپیڈنگ سے گریز کریں، لین اور لائن ڈسپلن پر عمل کریں اور سفر سے پہلے لازمی اپنی نیند پوری کر لیں۔

اس کے علاوہ موجودہ حالات کے پیش نظر سفر کرنے والوں میں ماسک، دستانے اور سینٹائزرز بھی تقسیم کئے گئے اور ڈرایور حضرات کو روڈ سیفٹی کے علاوہ کرونا وائرس سے بچنے کی تدابیر پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی۔

Leave a Reply

Back to top button