Tag: عام تعطیل

  • جڑواں شہروں میں 14 سے 16 اکتوبر تک عام تعطیل کا اعلان

    جڑواں شہروں میں 14 سے 16 اکتوبر تک عام تعطیل کا اعلان

    وزیراعظم شہبازشریف نے شنگھائی کانفرنس کے دوران جڑواں شہروں (اسلام آباد اور راولپنڈی) میں 3 تعطیلات کی منظوری دیدی، اسلام آباد اور راولپنڈی ضلع میں 14،15 اور 16 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی۔

    جڑواں شہروں میں تین دن کی تعطیل کا  نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 14 تا 16 اکتوبر جڑواں شہروں میں تمام تعلیمی اور دیگر سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سیکیورٹی کے سلسلے میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ کےلیے فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے اور 5 سے 17 اکتوبر تک دارالحکومت میں فوج تعینات رہے گی۔

  • عید میلادالنبی ﷺ آج انتہائی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی

    عید میلادالنبی ﷺ آج انتہائی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی

    عید میلادالنبی ﷺ آج انتہائی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور تمام صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔نماز فجر کے بعد امت مسلمہ کے اتحاد اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔آج عام تعطیل بھی ہے۔

    اس دن کی اہم خصوصیت اسلام آباد میں قومی سیرت کانفرنس ہے جس کا اہتمام وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کر رہی ہے۔اس موقع پر گلیوں، سڑکوں، عمارتوں، مساجد اور گھروں کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔

    آج تمام شہروں میں میلاد کے جلوس نکالے جائیں گے جن میں علمائے کرام اور خطیب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے تمام پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے اور آپ کی تعلیمات اور سنت پر عمل پیرا ہونے پر زور دیں گے۔نبی آخر الزماں ﷺ کی زندگی اور تعلیمات کو اجاگر کرنے کے لیے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں محفل میلاد کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

    کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی آج عید میلادالنبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے۔اس بابرکت موقع کی مناسبت سے گلیوں، سڑکوں، عمارتوں، مساجد اور گھروں کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔نماز فجر کے بعد امت مسلمہ کے اتحاد اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔آج عام تعطیل ہے جبکہ صوبائی حکومت نے اس موقع پر صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    آج تمام شہروں میں میلاد کے جلوس نکالے جائیں گے جن میں علمائے کرام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور سنت پر عمل پیرا ہونے پر زور دیتے ہوئے آپ کی زندگی کے تمام پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے۔آخری نبی حضرت محمدﷺ کی تعلیمات کو اجاگر کرنے کے لیے صوبے کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں محفل میلاد کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

    ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی آج عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔اس موقع پر سریاب روڈ سے ایک جلوس نکالا جائے گا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کوئٹہ شہر میں جمعیت رائے روڈ پر اختتام پذیر ہوگا۔

    اسی طرح مختلف مذہبی، سیاسی، سماجی تنظیموں اور تعلیمی اداروں نے بھی مختلف پروگرام ترتیب دیے ہیں جن کے دوران سیرت طیبہ کی مختلف خصوصیات کو اجاگر کیا جائے گا اور آقائے دوجہاں حضرت محمد ﷺ کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ ادھر کوئٹہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔

  • 12 ربیع الاول کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

    12 ربیع الاول کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

    حکومت پاکستان نے نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے یومِ ولادت 12 ربیع الاول کے موقع پر 17 ستمبر 2024 بروز منگل کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ’17 ستمبر 2024 کو عید میلاد النبی (12 ربیع الاول 1446 ہجری) کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی‘۔

    واضح رہے کہ 2 روز قبل ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا تھا۔ اجلاس میں رویت ہلال زونل کمیٹی اسلام آباد، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔

    علاوہ ازیں، زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر جاری رہے، اجلاس میں ماہ ربیع الاوّل کے چاندکی رویت سے متعلق فیصلہ کیا گیا۔ بعد ازاں، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا تھا کہ 12 ربیع الاول 17 ستمبر بروز منگل ہوگی۔

  • 6 ستمبر کے حوالے سے عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جعلی قرار

    6 ستمبر کے حوالے سے عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جعلی قرار

    6 ستمبر یومِ دفاع پر عام تعطیل ہوگی یا نہیں، اس حوالے سے وزارت اطلاعات نے واضح کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر یومِ دفاع پر عام تعطیل کے حوالے سے مبینہ طور پر ایک نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے جس میں کل کی چھٹی کا اعلان کیا گیا۔

    تاہم  وزارت اطلاعات نے اُس نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے کر چھٹی کی تردید کردی۔وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر 6 ستمبر یومِ دفاع پر عام تعطیل کےحوالے سے زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

    واضح رہے کہ ستمبر 1965ء کو جب دشمن بھارت نے بغیر اعلان کیے پاکستان پر حملہ کیا، اس دن پاک افواج کےدلیر اور جری جوانوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا اور جذبہ حب الوطنی کے تحت بےدریغ لڑتے ہوئےدشمن کے دانت کھٹے کر دیے۔یہ دن 1965ءکی جنگ میں افواجِ پاکستان کی جرات، قربانیوں اور بہادری کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

  • اسلام آباد کے سرکاری و نجی اسکولوں میں آج تعطیل کا اعلان

    اسلام آباد کے سرکاری و نجی اسکولوں میں آج تعطیل کا اعلان

    اسلام آباد کے سرکاری و نجی اسکولوں میں آج تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے صورتحال کے پیش نظر آج اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق آج اسکول بند رکھنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کے جلسے کے اعلان اور ایک مذہبی جماعت کی احتجاج کی کال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کی حفاظت کے پیش نظر اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • یوم تکبیر آج ملی جوش و جذبہ سے منایا جا رہا، چیئرمین جوائنٹ سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی قوم کو مبارکباد

    یوم تکبیر آج ملی جوش و جذبہ سے منایا جا رہا، چیئرمین جوائنٹ سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی قوم کو مبارکباد

     ملک بھر میں یوم تکبیر آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، 28 مئی کی مناسبت سے شہر شہر تقریبات اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ملک میں 28 مئی کو یوم تکبیر کے نام سے جانا جاتا ہے، آج کے دن چاغی کے مقام پر پاکستان نے ایک کے بعد ایک 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا گیا، 28 مئی کو وطن عزیز کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان نے 7 ممالک کی فہرست میں اپنا نام درج کروایا  ہے، نواز شریف کے دور حکومت میں پاکستان نے بھارت کے 14 مئی 1998ء کے ایٹمی دھماکوں کا بھرپور جواب دیا، ایٹمی دھماکوں سے وطن دشمن قوتوں کو واضح پیغام دیا گیا۔وزیر اعظم نے آج یوم تکبیر پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا، تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا جس کے تحت تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے جبکہ تعلیمی اداروں اور بینکوں میں بھی چھٹی ہو گی، تعلیمی بورڈز میں  آج شیڈول پرچے ملتوی کر دیئے گئے۔

     یوم تکبیر کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیفس نے قوم کو مبارکباد دی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مسلح افواج کے سربراہان نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ موقع 1998ء میں پاکستان کے ایٹمی تجربات کی تاریخی کامیابی کی یاد دلاتا ہے، ایٹمی تجربات نے خطے میں کم سے کم ڈیٹرنس طاقت کا توازن پیدا کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی سربراہان نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ مسلح افواج اور قوم مشکلات کے باوجود قابل ذکر کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، خواب کو حقیقت میں بدلنے والے تمام سائنسدان، انجینئرز اور حکام قوم کی تحسین کے لائق ہیں۔مسلح افواج کے سربراہان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کے اہم ترین دن پر پاک افواج مادر وطن کی خود مختاری اور وقار کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں ہر لمحہ اور ہر قیمت پر قوم کا دفاع یقینی بنایا جائے گا، انشااللہ پاکستان زندہ باد۔

  • 28 مئی کو ’یوم تکبیر‘ کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

    28 مئی کو ’یوم تکبیر‘ کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

    حکومت نے 28 مئی کو ’یوم تکبیر‘ کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم نے 28 مئی ’یوم تکبیر‘ کو سرکاری چھٹی قرار دے دیا ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ یوم تکبیر ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے اتحاد کی یاد دلاتا ہے، اس دن پوری قوم نے فیصلہ کیا کہ ملکی دفاع پر کوئی بیرونی دباؤ قبول کرکے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر سیاسی اور دفاعی قوتوں کے اس ملک کے دفاع کو مضبوط تر بنانے کے لیے سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے، یہ دن انتشار کی سیاست سے ملک کو خطرے سے دوچار کرنے والے اندرونی دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28 مئی 1998 کو صوبہ بلوچستان کے علاقے چاغی میں دھماکوں کے ذریعے دیا تھا۔26 برس قبل ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی جبکہ دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا اور اس دن کو پاکستانی قوم ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد کرتے ہیں۔دھماکوں کے بعد 1999 میں بھارت کے ساتھ پاکستان کی کارگل جنگ جاری تھی، جس کی وجہ سے یوم تکبیر بہت زیادہ جوش و خروش سے منایا گیا، مگر اکتوبر 1999 میں نواز شریف کی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا اور ملک میں جنرل پرویز مشرف کی فوجی حکومت آگئی تھی، جس کے بعد یوم تکبیر اس جوش و جذبے سے نہیں منایا جا سکا۔

  • یوم اقبال کی مناسبت سے 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

    یوم اقبال کی مناسبت سے 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

     وفاقی حکومت نے یوم اقبال کی مناسبت سے 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔کابینہ ڈویژن نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے یوم ولادت کی مناسبت سے عام تعطیل کی منظوری دیدی، اس حوالے سے گزیٹڈ چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    حکیم الامت شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش 9 نومبر کو ملی جوش وجذبہ کیساتھ منایا جائے گا۔

  • حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کا عرس، سندھ میں عام تعطیل ہو گی

    حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کا عرس، سندھ میں عام تعطیل ہو گی

    سندھ حکومت نے جمعہ یکم ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔نگران سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کےعرس کے موقع  پر صوبہ سندھ میں یکم ستمبر بروز جمعہ عام تعطیل ہوگی۔

    واضح رہے کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات ہر سال 14 صفر سے ان کی آخری آرام گاہ والے شہر بھٹ شاہ میں منعقد کی جاتی ہیں۔

  • ملک میں 9 اور 10 محرم الحرام کی تعطیلات کا اعلان

    ملک میں 9 اور 10 محرم الحرام کی تعطیلات کا اعلان

    وفاقی حکومت نے ملک میں 9 اور 10 محرم الحرام کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق 28 جولائی بروز جمعہ اور 29 جولائی بروز ہفتے کو عام تعطیل ہوگی۔

    کابینہ ڈویژن نے 9 اور 10 محرم الحرام کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،دوسری جانب شہرِ قائد میں 9 اور 10محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں وفاقی وزارتِ داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 245 کے تحت ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارتِ داخلہ نے اس ضمن میں چاروں صوبوں سمیت گلگت اور آزاد کشمیر حکومت کو مراسلہ بھیج دیا،

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کی وزیراعظم سے 25 مئی کو عام تعطیل کی اپیل

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی وزیراعظم سے 25 مئی کو عام تعطیل کی اپیل

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیراعظم شہبازشریف سے اپیل کی ہے کہ وہ 25 مئی کوعام تعطیل کااعلان کریں۔محسن نقوی نے کہا کہ پوری قوم 25 مئی کو پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتی ہے، یہ دن قوم کے ان بیٹوں کے نام ہے جہنوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

    خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے 25 مئی کو یوم تکریم شہدا پر عام تعطیل کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ 25 مئی کو یوم تکریم شہدا پر عام تعطیل نہیں ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر 25 مئی کی تعطیل کا زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے۔قبل ازیں سوشل میڈیا پر اس حوالے سے غلط خبر پھیلائی گئی تھی کہ یوم تکریم شہدا پر وفاقی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

    خیال رہے کہ شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت 25 مئی کو’یوم تکریم شہدائے پاکستان‘ منایا جائے گا۔

    اس دن منانے کا مقصد شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا ہے اور قوم کو یہ پیغام بھی دینا ہےکہ شہداء، اُن کی فیملیز اور یادگاروں کا احترام ہرپاکستانی کا فخرہے۔

    اس روز ملک بھر میں شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا جب کہ افواجِ پاکستان، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یادگارِ شہداء پر سلامی دی جائے گی۔

    اس کے علاوہ جی ایچ کیو، ائیر اور نیول ہیڈکوارٹرز اور دیگر متعدد یادگار شہداء پر تقریبات ہوں گی جب کہ صوبائی دارالخلافہ، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی یادگار شہداء پربھی تقریبات ہوں گی۔

  • عالمی یوم مزدور آج منایا جا رہا

    عالمی یوم مزدور آج منایا جا رہا

     پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کی قربانیوں اور ان کے حقوق کو اجاگر کرنے کیلئے عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں تمام بڑے شہروں میں ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔محنت کشوں کیلئے منائے جانے والے دن بھی مزدور اس دن کی اہمیت سے بے خبر اپنے بچوں کی روٹی کے لیے کام میں جتا ہوا ہے۔لیبر ڈے پر گوگل کا ڈوڈل بھی بدل گیا جبکہ ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے۔

    1886 کو یکم مئی کے دن امریکا کے شہر شکاگو کے مزدور، سرمایہ داروں اور صنعتکاروں کی جانب سے کئے جانے والے استحصال پر سڑکوں پر نکلے لیکن پولیس نے جلوس پر فائرنگ کر کے سیکڑوں مزدوروں کو ہلاک اور زخمی کیا جبکہ درجنوں کو اپنے حق کے لئے آواز بلند کرنے پر پھانسی دی گئی۔

    شکاگو کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دنیا کے بیشتر ممالک میں یکم مئی کو محنت کشوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، یکم مئی کو ہر سال یہ دن اس عہد کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ مزدوروں کے معاشی حالات تبدیل کرنے کے لئے کوششیں تیز کی جائیں۔

    پاکستان میں قومی سطح پر یوم مزدور منانے کا آغاز 1973 میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں ہوا، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

    مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نجی شعبے میں کام کرنے والے لاکھوں محنت کشوں کو آج بھی صحت کی سہولتوں سمیت سوشل سکیورٹی تک دستیاب نہیں، حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت کے اعلان پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔

    ان کا مطالبہ ہے کہ قومی، صوبائی اسمبلیوں سمیت سینیٹ میں محنت کشوں کی نمائندگی کے بغیر مزدوروں کے مفاد میں قانون سازی نہیں کی جا سکتی اور تمام سیاسی جماعتوں کو مزدوروں کے لیے مخصوص نشستیں مختص کرنا ہوں گی۔

  • اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو عام تعطیل کے سبب بند رہے گا

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو عام تعطیل کے سبب بند رہے گا

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو عام تعطیل کے سبب بند رہے گا۔اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن کے دفاتر ٹیکس وصولی کے لیے 29 اور 30 اپریل کو شام 6 بجے تک کھلیں گے۔کمرشل بینکوں کی مجاز برانچیں بھی ہفتے اور اتوار کو ٹیکس وصولی کے لیے کھلی رہیں گی۔

  • سندھ حکومت نے یومِ مزدور پرعام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

    سندھ حکومت نے یومِ مزدور پرعام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

    سند ھ حکومت نے پیر یکم مئی کو یومِ مزدور کی مناسبت سے عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔سندھ حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق یکم مئی بروز پیر عام تعطیل ہوگی۔یومِ مزدور کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا اور شکاگو کے مزدوروں کی قربانیوں کو یاد کیا جائے گا ۔

  • ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی، 4 اپریل کو سندھ میں عام تعطیل کا اعلان

    ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی، 4 اپریل کو سندھ میں عام تعطیل کا اعلان

    سندھ حکومت نے 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 4 اپریل کو سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔4 اپریل بروز جمعرات سندھ حکومت کے ماتحت تمام ادارے بند رہیں گے جبکہ وفاقی ادارے اور بینک معمول کے مطابق کھلیں گے۔

  • شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 144 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا

    شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 144 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا

    شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 144 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔  لاہور میں آج  علامہ اقبال کی پیدائش کے موقع پر  مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی جہاں پاک بحریہ کے چاق وچوبند دستے  نے اعزازی گارڈز کی ذمہ داری سنبھا لی جبکہ مہان خصوصی نیول چیف کی جانب سے مزاراقبال پر  پھول بھی چڑھائے گئے۔

     دوسری جانب علامہ اقبال کے یومِ ولادت پر آج ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے آج کے دن وفاقی اور صوبائی ادارے بند رہیں گے جبکہ ملک کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں، اسٹیٹ بینک سمیت دیگر وفاقی اور صوبائی محکموں میں بھی آج چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے ۔

    تاہم سپریم کورٹ میں آج تعطیل نہیں ہوگی، سپریم کورٹ میں آج معمول کے مطابق کیسز کی سماعت ہوں گی۔حکیم الامت علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری سے امت مسلمہ کو یک جہتی کا پیغام دیا،  نوجوانوں میں خودی کا جذبہ پیدا کیااور  قوم کو بیداری کا سبق دیا تھا۔

  • یوم اقبال پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

    یوم اقبال پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

    وفاقی حکومت نے ’یوم اقبال‘ پر کل ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے شاعر مشرق حکیم الامت، علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کی مناسبت سے عام تعطیل کی منظوری دی۔

    وزیر اعظم دفتر سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے 9 نومبر کو ’یومِ اقبال‘ کے موقع پر ملک بھی میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

    دوسری جانب سے وزیراعظم نے علامہ اقبال کی شخصیت کے حوالے سے تفصیلی پروگراموں کی تیاری کے لئے سینیٹر عرفان صدیقی کی قیادت میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔

    سرکاری خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے برصغیر کے عظیم شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی زندگی، کام اور فلسفہ کو اجاگر کرنے اور شاعر مشرق کے حوالے سے ماہ نومبر میں تفصیلی پروگراموں کی تیاری کے لئے سینیٹر عرفان صدیقی کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

    وزیر اعظم آفس کے مطابق کمیٹی ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی شخصیت کے حوالے سے مختلف پروگراموں کو حتمی شکل دے گی۔

    کمیٹی کی قیادت سینیٹر عرفان صدیقی کریں گے جب کہ دیگر ارکان میں رکن قومی اسمبلی نثار احمد چیمہ، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ، سیکریٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن سمیت ملک بھر کے نامور اساتذہ اور دانشور شامل ہیں۔

    کمیٹی اس حوالے سے اپنا کام 3 روز میں مکمل کرے گی، محکمہ قومی ورثہ و ثقافتی ڈویژن کمیٹی کو معاونت فراہم کرے گا جب کہ اقبال اکیڈمی کے وسائل، مہارت اور مقام سے بھی بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔

    حکیم الامت شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 146 واں یوم پیدائش کل ملی جوش وجذبہ کیساتھ منایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ہر سال 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کو یوم اقبال کے طور پر منایا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ سابق دور حکومت میں یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل ختم کردی گئی تھی جسے کئی برسوں کے بعد رواں سال بحال کیا گیا ہے۔

  • ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کے موقع پر عام تعطیل

    ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کے موقع پر عام تعطیل

    آنجہانی ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات کے موقع پر آج برطانیہ میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کے موقع پر ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی۔

    ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں دنیا بھر سے 500 کے قریب سربراہان مملکت اور اہم شخصیات شریک ہیں جس کے لیے برطانوی دارالحکومت میں تاریخ کے سخت ترین حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے 10 ہزار اضافی پولیس افسران، 1500 فوجی اہلکار اور ایک ہزار رضاکار تعینات کیے گئے ہیں۔ عمارتوں کی چھتوں پر بھی پولیس اہلکار اور اسنائپرز تعینات کیے گئے ہیں۔

    ملکہ کے آخری سفر کے دیدار کے لیے 10 لاکھ افراد کی وسطی لندن آمد متوقع ہے جبکہ وسطی لندن میں 22 میل طویل آہنی بیرئیرز لگا دیے گئے اور لندن کی فضاؤں میں ڈرون اڑانے پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    آخری رسومات کے موقع پر شور سے بچنے کے لیے پروازیں بھی روک دی جائیں گی، 100 سے زائد پروازیں منسوخ ہوں گی جبکہ ویسٹ منسٹر ایبے کے قریب ترین انڈر گراؤنڈ اسٹیشن بھی بند رہیں گے اورگلیوں اور سڑکوں پر موجود کوڑے دان اور سیوریج سسٹم کی مکمل تلاشی لی جائے گی۔

  • کراچی حیدر آباد میں موسلادھار بارشیں، سندھ حکومت کا کل عام تعطیل کا اعلان

    کراچی حیدر آباد میں موسلادھار بارشیں، سندھ حکومت کا کل عام تعطیل کا اعلان

    حکومت سندھ نے کل بروز پیر (25 جولائی) کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔آج کراچی اور حیدرآباد شہر میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے۔

    ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایا کہ شدید بارشوں کی وجہ سے کل کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے اضلاع میں عام تعطیل ہو گی جبکہ بارشوں کا یہ سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کیا جارہا ہے۔وزارت اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے ٹوئٹ کیا کہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں صبح 5 بجے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، حکومت سندھ نے کل کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر سے بھی درخواست ہے کہ وہ کل اپنے دفاتر بند رکھیں۔

  • یوم پاکستان، پریڈ گرائونڈ میں مرکزی تقریب کا انعقاد، صدر، وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہ شریک

    یوم پاکستان، پریڈ گرائونڈ میں مرکزی تقریب کا انعقاد، صدر، وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہ شریک

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں یومِ پاکستان کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم عمران خان، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ شریک ہوئے ۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا، نیول چیف ایڈمرل اجمل خان نیازی اور ایئر مارشل ظہیر احمد بابر بھی یومِ پاکستان کی مرکزی تقریب میں موجود تھے۔

    وزیرِ دفاع پرویز خٹک بھی مرکزی پریڈ دیکھنے کے لیے سلامی کے چبوترے پر موجود رہے۔

    او آئی سی کے وزرائے خارجہ کو بھی یومِ پاکستان پریڈ میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

    صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی آمد پر خصوصی بگل بجایا گیا، اس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا جس کے احترام میں تقریب کے تمام شرکاء کھڑے  ہو گئے۔

    قومی ترانے کے بعد تلاوتِ قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پریڈ گراؤنڈ کی فضاؤں میں گونجنے لگی۔

    صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خصوصی جیپ میں سوار ہو کر مسلح افواج کا معائنہ کیا۔

    ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں پاک فضائیہ نے سلامی پیش کی۔

    جدید ترین جے 10 سی جنگی طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا، شاندار فضائی مظاہرے میں جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16 اور دیگر جنگی طیارے شامل رہے۔

  • راولپنڈی ضلعی انتظامیہ کا 22 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان

    راولپنڈی ضلعی انتظامیہ کا 22 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان

    راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے 22 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    راولپنڈی کی تحصیل اورکنٹونمنٹس کی حدودمیں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ او آئی سی کانفرنس کی وجہ سے چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق 22مارچ کو تعلیمی اداروں کےساتھ دیگرادارے بھی بند رہیں گے۔

    خیال رہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان پر بھی ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

  • یوم اقبال پر عام تعطیل بحال کرنےکی قرارداد منظور

    یوم اقبال پر عام تعطیل بحال کرنےکی قرارداد منظور

    سینیٹ نے 9 نومبرکو یوم اقبال پر عام تعطیل بحال کرنےکی قرارداد منظور کرلی۔

    مسلم لیگ ق کے سینیٹرکامل علی آغا نے 9 نومبرکو یوم اقبال پر چھٹی بحال کرنےکی قرار داد پیش کی۔

    سینیٹ نے کامل علی آغا کی یوم اقبال پر چھٹی کی قرارداد منظور کرلی۔

    چیئرمین سینیٹ نے حکم دیا کہ قرار دادکی کاپی وزیر اعطم اورکابینہ کوبھجوائی جائے تاکہ یوم اقبال پرچھٹی کوبحال کیا جائے۔