بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بلاول بھٹو کی نذیر ڈھوکی کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زر داری نے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی مرحوم کے گھر اسلام آباد گئے اور ان کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا، اس موقع پر بلاول بھٹو نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ نذیر ڈھوکی نے پاکستان پیپلزپارٹی کا سرمایہ تھے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، بلاول بھٹو نے مزید  کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پاکستان پیپلزپارٹی نذیر ڈھوکی کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑی ہے، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نذیر ڈھوکی نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ بھی کام کیا اور بھٹو خاندان اور پارٹی کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button