
قومی
وزیراعظم، وزیرداخلہ کا ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج (اتوار) لاہور میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں اپنے اٹلی اور پولینڈ کے حالیہ دورے سے متعلق بریفنگ دی۔محسن نقوی نے وزیراعظم کو اٹلی کے شہر روم میں ہونے والی چار ملکی وزرائے داخلہ کانفرنس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو بتایا کہ کانفرنس میں شریک ممالک نے پاکستانی شہریوں کے لیے قانونی ورک پرمٹ کے اجراء میں تیزی لانے پر اتفاق کیا اور انسانی سمگلنگ کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ پولینڈ اور اٹلی دونوں جلد ہی پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کی شرط ختم کر دیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ کی کاوشوں کو سراہا۔ملاقات میں ملک کی داخلی اور مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔















