بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

برطانیہ میں کورونا پابندی اٹھا نے پر اپوزیشن کی حکومت پر تنقید

۔برطانیہ میں کورونا پابندیاں ختم ہونے پر سینما، تھیٹر، کھیلوں کے ایونٹ اور دیگر تقریبات میں سو فیصد مہمان بلانے کی اجازت ہو گی

برطانیہ میں کورونا پابندیاں اٹھا لی گئیں، حکومتی فیصلے پر حزب اختلاف کی طرف سے شدید تنقید جاری ہے۔برطانیہ میں کورونا پابندیاں ختم ہونے پر سینما، تھیٹر، کھیلوں کے ایونٹ اور دیگر تقریبات میں سو فیصد مہمان بلانے کی اجازت ہو گی، ادھر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور چانسلر رشی سونک نے قرنطینہ اختیار کر لیا۔ ڈین ڈائوننگ سٹریٹ کا کہنا ہے وزیراعظم اجلاسوں میں ورچوئل شرکت کریں گے۔برطانوی وزیراعظم نے وزیر صحت ساجد جاوید سے ملنے کے بعد تنہائی اختیار نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر اپوزیشن نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیے  پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 9749 مریضوں کی تصدیق، 209 افراد جاں بحق، 2156 مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں، معاون خصوصی صحت کی میڈیا بریفنگ
Back to top button