بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سعودی عرب کا ویکسی نیشن کے بارے میں اہم اعلان

ویکسین نہ لگوانے والوں کا سرکاری و نجی اداروں ، اسکولز اور شاپنگ مالز میں داخلہ بند ہوگا،ترجمان سعودی وزارت داخلہ

سعودی عرب میں یکم اگست سے مارکیٹوں، سرکاری اور نجی دفاتر جانے کیلئے ویکسی نیشن بنیادی شرط ہوگی۔ترجمان سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والوں کا سرکاری و نجی اداروں ، اسکولز اور شاپنگ مالز میں داخلہ بند ہوگا، ضوابط کے مطابق بیرون ملک سے آنے والوں کو آئسولیشن اور قرنطینہ کی پابندی کرنا لازمی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہاکہ ان قواعد پر غیرملکیوں نے عمل نہ کیا تو 2 لاکھ ریال ، 2 سال قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ قرنطینہ خلاف ورزی کی سزا پوری کرنے پر غیر ملکی کو بے دخل اور بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیے  سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ، عید الفطر پیر کو ہوگی
Back to top button