بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ورلڈ کپ کرکٹ، نیوزی لینڈ کا بھارت کو جیت کیلئے 274 رنز کا ہدف

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ  نے ڈیرل مچل کی سنچری کی بدولت بھارت کوجیت لیے 274 رنز کا ہدف دے دیا۔ دھرمشالہ میں ہماچل پردیش کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ڈیرل مچل 130 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارتی ٹیم کو پہلی کامیابی محمد سراج نے دلائی جنہوں نے صفر رن پر ڈیوون کانوے کو آؤٹ کیا، بعدازاں ٹیم کے مجموعی 19 رنز پر محمد شامی نے وِل ینگ کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیے  بھارتی ریاست اوڈیسا میں خوفناک ٹرین حادثہ 50 افراد ہلاک، 300 زخمی
Back to top button