بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نوجوانوں پر سرمایہ کاری سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ نوجوانوں پر سرمایہ کاری سے بڑھ کر کوئی اور چیز نہیں۔ نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں نوجوانوں کو میرٹ پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔ نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لیے بجٹ میں 5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دے رہا ہوں کلاشنکوف نہیں۔ نوجوانوں پر سرمایہ کاری سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔ وسائل ہوں تو قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں کو ایک لاکھ نہیں ایک کروڑ لیپ ٹاپ تقسیم کروں۔ مشکل حالات میں حکومت سنبھالی۔ موجودہ حکومت سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبرد آزما ہوئی۔ پاکستان جلد اپنے پیروں پر کھڑا ہوگا۔

مزید پڑھیے  عمران خان پاکستان کے 75سالوں میں تاریخ کا سب سے بڑا بلنڈر تھا، مریم نواز
Back to top button