بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسحاق ڈار نے عمران خان کیساتھ مذاکرات کیلئے تین شرائط رکھ دیں

وفاقی وزیر خزانہ اور حکومتی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مذاکرات کے لیے مشروط آمادگی کا اظہار کر دیا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا عمران خان سے مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے، ان حالات میں تو مذاکرات ممکن نہیں ہیں، ابھی تک عمران خان نے صرف جناح ہاؤس کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے جو کچھ کیا پہلے اس کی قوم سے معافی مانگیں، آئین کے مطابق جو چیزیں ہوئیں انہیں تسلیم کریں، 9 مئی کے واقعات کی مکمل مذمت کریں اور جو کچھ ہوا اس کی ذمہ داری بھی قبول کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان یہ تین چیزیں کریں گے تو پھر مذاکرات کے امکانات کو دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیے  لورالائی کو ڈویژن اور چمن کو ضلع کا درجہ دیدیا گیا
Back to top button