بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

سہ ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں جاری سہ ملکی سیریز کے دوران پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو 58 رنز سے شکست دے دی ہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے ، بدر منیر نے 4 چھکوں کی مدد سے 27 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔

معین اسلم نے 33 رنز بنائے اور کپتان نثار علی نے 30 رنز کی شراکت میں اہم کردار ادا کیا۔

ہندوستان کی طرف سے اجے ٹیڈی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز ہی بنا سکی۔ اس سے قبل یہ میچ 4 اپریل کو کھیلا جانا تھا لیکن لاجسٹک ایشوز کی وجہ سے اس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے  آسڑیلوی ویمن کرکٹ ٹیم کی نائب کپتان ریچل ہینس ریٹائر ہو گئیں
Back to top button