بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کرینگے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد ایف ایٹ کچہری جہاں آج شہباز گل پیش ہوں گے وہاں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے لیے آمد متوقع ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی جائے گی۔وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی لیگل ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرے گی۔

مزید پڑھیے  آئی ایم ایف کی پاکستان کو 1 ارب 50 لاکھ 90 ہزار ڈالر قرض جاری کرنے کی سفارش
Back to top button