بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شیخ رشید دبئی پہنچ گئے

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے بھی لندن کی راہ لے لی۔

دبئی پہنچنے پر کہا کہ 18 اگست کو لندن بھی جانا چاہتا ہوں، راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا جلسہ نہ ہوا تو لندن روانہ ہو جاؤں گا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں شیخ رشید نے بتایا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے 17 اگست تک دبئی میں رہوں گا ، 18 اگست کو لندن بھی جانا چاہتا ہوں، راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہوا تو واپس آجاؤں گا، جلسہ نہ ہوا تو لندن روانہ ہو جاؤں گا۔

مزید پڑھیے  9 مئی کو پرتشدد مظاہروں کے دوران ریڈیو پاکستان پشاور سے آلات چوری کرنے والا پکڑا گیا
Back to top button