بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنے چاہئیں،مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا پنجاب میں ضمنی انتخابات کے نتائج پر بیان سامنے  آگیا ہے۔ٹوئٹر پر ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنے چاہئیں۔

مریم نواز کا کہنا ہےکہ عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے، سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے،  دل بڑا کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ جہاں جہاں کمزوریاں ہیں ان کی نشاندہی کرکے انھیں دور کرنےکے لیے محنت کرنی چاہیے، انشاءاللّہ خیر ہوگی۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 2 نشستوں پر کامیاب قرار پائی ہے اور اسے مزید 15 سیٹوں پر برتری حاصل ہے جب کہ ن لیگ کو صرف 2 نشستوں  پر برتری حاصل ہے۔

مزید پڑھیے  بابائے قوم قائد اعظم کا یوم پیدائش، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی
Back to top button