بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

گستاخانہ بیانات کے خلاف جماعت اسلامی کی ریلی

بھارت میں گستاخانہ بیانات کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے اسلام آباد میں ریلی نکالی گئی۔

احتجاج کے دوران جماعت اسلامی کے کارکنان نے بھارتی ہائی کمیشن تک جانے کی کوشش کی۔ اس دوران پولیس اور کارکن آمنے سامنے آگئے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ گستاخانہ بیان پر اسلامی ممالک بھارتی سفیروں کو اپنے ملکوں سے نکالیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ او آئی سی کا اجلاس بلاکر بھارت سے احتجاج کیا جائے۔

اس کے علاوہ کراچی اور لاہور میں بھی بھارت میں گستاخانہ بیانات کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔

مزید پڑھیے  سیلاب سے تباہی کے ذمہ دار کاربن خارج کرنے والے صنعتی ممالک ہیں، بلاول بھٹو
Back to top button